عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خبر آگئی

Big good news has arrived for pilgrims traveling to Iraq
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق ہوا، عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کے زائرین گروپس کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو سراہا۔
عراقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کیلئے اقدامات کیے گئے، پاکستانی کی فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، اس سے متعلق دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









