جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے اٹھ رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

12 دسمبر, 2025 12:00

اشک آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے اٹھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر کا دورہ باعث مسرت ہے اور ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان حکومت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کروائی جائیں، کیونکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ ابھر رہا ہے، تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا اور غزہ میں جنگ بندی کے بعد لاکھوں فلسطینیوں نے سکون کا سانس لیا۔

شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 کو پاکستان کے وژن کی تائید قرار دیا۔

وزیر اعظم نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے، اور پاکستان بطور رکن 8 عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔