جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، نواز شریف

12 دسمبر, 2025 17:26

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزادکشمیر اور جی بی کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں۔

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پارٹی قیادت سے مل کر خوشی ہوئی، ساتھیوں کو میرٹ پر پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے، سب کی بات سنتے ہیں اور پھر میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، چاہتے ہیں کہ ن لیگ گلگت میں کامیابی حاصل کرے، امیدوار کی جیت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انتخابات کے لیے بہترین امیدواروں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

نوازشریف نے کہا کہ فضا بہت اچھی ہے تو انتخابات کے نتائج بھی اچھے آنے چاہئیں، ہمیں نظر رکھنی ہے کون اپنا ہے کون پرایا، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے،یہ توحق ہے، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سے خرچ نہیں ہوتے۔

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، وزیراعظم شہبازشریف سے اس بارے میں بات کروں گا، پنجاب میں آئیں تو نظرآتا ہے کہ ترقی کرتا صوبہ ہے، کے پی، آزادکشمیر، جی بی سے لوگ علاج کے لیے پنجاب آرہے ہیں، پنجاب میں علاج کے لیے سب سے زیادہ لوگ کے پی سے آرہے ہیں، پنجاب میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیاجارہاہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔