بنگلادیش ایئر فورس کے چیف آف ایئر اسٹاف کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Chief of Air Staff of the Bangladesh Air Force visits Naval Headquarters Islamabad
بنگلادیش ایئر فورس کے چیف آف ایئر اسٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بنگلادیش ایئر فورس کے ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، پاک بحریہ اور بنگلا دیش کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ایئر چیف کی جانب سے پاک بحریہ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی گئی، اعلیٰ سطحی عسکری تبادلوں اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافے پر اتفاق ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بنگلا دیش دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی جانب گامزن ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









