جعلسازی روکنے کیلئے پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، محسن نقوی

Anyone who takes up arms against the state must clearly be dealt with accordingly, says Mohsin Naqvi
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جعلسازی روکنے کیلئے پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پبلک سیکیورٹی کے پاسپورٹ بیورو کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل نے وفاقی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا۔
وزیر داخلہ نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے مختلف سیکشن کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے چین کے پاسپورٹ بنانے اور امیگریشن سسٹم کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کو امیگریشن پالیسی، پاسپورٹ کی درخواست سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران محسن نقوی کو چین آنے والے غیر ملکیوں کی آمد، قیام و واپسی سے آگاہ کیا، محسن نقوی کو”ون ونڈو” سہولت کے تحت پاسپورٹ کے تیز رفتار پراسیس سے آگاہ کیا گیا، وزیر داخلہ نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے برق رفتار نظام کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی انٹری ایگزٹ نظام کی افادیت، مؤثریت اور برق رفتاری قابل تعریف ہے، پاکستان میں بھی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو تیز رفتار اور فول پروف بنایا گیا، جعلسازی روکنے کیلئے پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، پاکستان میں جدید انٹری ایگزٹ کنٹرول سسٹم بھی بیجنگ ماڈل کی طرز پر استوار ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









