پاکستان بھارتی وزیر خارجہ امور کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان بھارتی وزیر خارجہ امور کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ امور کے بے بنیاد بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے لیے 5 جنوری کو یومِ حقِ خودارادیت منایا گیا۔ بھارت کشمیری قیادت کو خاموش کرنے میں مصروف ہے اور ہزاروں کشمیری لیڈران بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے لیے سیاسی اور سماجی تعاون جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا اور پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے مصر، انڈونیشیا اور میانمار کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، جبکہ بنگلا دیش کے فارن ایڈوائزر سے بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے دو بار سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کیا۔ اس کے علاوہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات نے بھی اسحاق ڈار سے رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی میکنزم جاری رہے گا، اور اس میکنزم کو برقرار رکھنا پاکستان کی مثبت سفارتی عکاسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









