بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خاندانوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اہل مستفیدین کو مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی تاکہ ادائیگیوں اور دیگر اہم معلومات براہِ راست اور محفوظ انداز میں موصول ہو سکیں۔
بی آئی ایس پی کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام نئے متعارف کرائے گئے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس مفت سم کے ذریعے مستفیدین کو 8171 سے آنے والے تمام پیغامات براہِ راست موصول ہوں گے، جس سے فراڈ اور غلط معلومات کے امکانات کم ہو جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مفت سم حاصل کرنے کے لیے مستحق افراد کو اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی کیمپ سائٹ پر جانا ہوگا، جہاں اسکریننگ اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد سم فوری طور پر ایکٹیو کر دی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت رجسٹرڈ خواتین میں مفت سم کارڈز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ خواتین قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ کیمپ میں جا کر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد یہ سہولت حاصل کر سکتی ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے واضح کیا کہ یہ سم بالکل مفت ہے اور اس کے حصول کے لیے کسی کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ صرف بی آئی ایس پی کی جانب سے بنایا جائے گا، اس لیے کسی غیر مجاز فرد یا ادارے سے رابطہ نہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹ کے ذریعے کی جائیں گی جبکہ ادائیگیوں سے متعلق تمام پیغامات بھی اسی سم پر موصول ہوں گے، جس سے نظام مزید شفاف اور مؤثر ہو جائے گا۔
مفت سم حاصل کرنے کا طریقہ
اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی کیمپ جائیں
اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی تصدیق کروائیں
اہل قرار دیے جانے پر ٹوکن حاصل کریں
سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق مکمل کروائیں
تصدیق کے بعد سم فوری طور پر فعال کر دی جائے گی
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









