وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر سعید غنی کا استقبال

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر سعید غنی کا استقبال
کراچی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پر سعید غنی نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
سہیل آفریدی کی کراچی آمد کے موقع پر ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ ائیرپورٹ سگنل کے باہر کھڑے کارکنوں نے بھی ائیرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے دورۂ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے حوالے سے پارٹی قیادت اور مقامی رہنماؤں سے مشاورت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا بھی دورہ کیا تھا، جس دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کروا دی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









