پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے متعدد شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم اور گرد و نواح کے علاقوں میں جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سنکیانگ ریجن کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









