پاکستان سے ایران کیلئے پہلی فیری سروس کا آغاز!!! کرایہ کتنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان سے ایران کیلئے پہلی فیری سروس کا آغاز!!! کرایہ کتنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی
پاکستان اور ایران کے درمیان سمندری سفر کی ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، جہاں پہلی بار فیری سروس کو نجی شعبے کے تحت متعارف کرایا جا رہا ہے۔
کراچی اور ایرانی بندرگاہ چابہار کے درمیان یہ سروس جنوری کے تیسرے ہفتے میں باقاعدہ طور پر شروع کر دی جائے گی۔
فیری سروس کا ابتدائی مرحلہ (سافٹ لانچ) مکمل کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو سڑک کے طویل اور مشکل سفر کے مقابلے میں ایک محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ متبادل فراہم کرنا ہے۔
سی کیپرز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد عمر کے مطابق پہلی فیری کراچی سے روانہ ہو کر 240 مسافروں کو لے کر چابہار پہنچے گی۔ کراچی سے ایران کے لیے آنا اور جانا دونوں کا مجموعی کرایہ 50 ہزار روپے رکھا گیا ہے، جبکہ سمندری سفر کا دورانیہ تقریباً 12 سے 14 گھنٹے ہوگا۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ آغاز میں چابہار روٹ پر ہفتہ وار تین راؤنڈ ٹرپس چلائی جائیں گی۔ محمد عمر نے بتایا کہ مستقبل قریب میں دو مزید بڑی فیریز پاکستان لانے کا منصوبہ ہے، جن میں 600 سے 800 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عوامی ردعمل غیر معمولی رہا ہے اور ابتدائی تین فیریز کی تمام نشستیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔ آئندہ مرحلے میں اس سمندری سروس کو مسقط (عمان) اور بصرہ (عراق) تک توسیع دینے کا بھی منصوبہ ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں نجی شعبہ سمندری راستے کے ذریعے بین الاقوامی مسافر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے، جس سے بالخصوص زائرین کو محفوظ اور آسان سفر میسر آئے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









