سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا تاریخی فیصلہ

Government employees warned! Major decision by the government
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم منصوبوں اور اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے بلوچستان میں تعلیمی اور مواصلاتی منصوبوں پر اظہار تشکر بھی کیا گیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ نے شہریوں کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی پر بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ عام شہریوں کے لیے بھی آسان اقساط پر بائیکس دستیاب ہوں گی۔ اسکیم بینک فنانسنگ کے تحت عملدرآمد کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے علاج پر سالانہ 6 سے 7 ارب روپے خرچ ہونے کا انکشاف بھی ہوا، جس کے پیش نظر بلوچستان کابینہ نے ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ اسکیم میں پیشگی میڈیکل ادائیگیوں اور عوامی انڈومنٹ فنڈز کے آڈٹ کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ الیکٹرک بائیکس اسکیم شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو آسان اقساط پر دستیاب ہوگی اور عوام کے ٹیکس سے حاصل شدہ وسائل عوام کی امانت ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ صحت کی سہولیات بہتر اور مستحکم ہوں۔
کابینہ نے مزید فیصلہ کیا کہ انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ پروگرام کو گوادر، کیچ اور آواران تک توسیع دی جائے گی، جبکہ گڈ گورننس کے فروغ کے لیے میرٹ پر تعیناتیوں کے اصول کو مضبوطی سے اپنایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے اجلاس میں زور دیا کہ تعلیمی منصوبوں کے لیے تعاون پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں اور بلوچستان کابینہ نے میرٹ کے فروغ کے عزم کو بھی دہرایا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









