سردی کی شدت میں اچانک اضافہ؛ تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ اہم اعلان

سندھ کے اسکولوں میں بڑی پابندی ختم
لاہور: وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور تعلیمی ادارے 12 جنوری سے معمول کے مطابق سرگرمیاں شروع کریں گے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر چھٹیوں میں اضافے سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں کسی قسم کی توسیع کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے والدین اور طلبہ کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام اسکولز و کالجز مقررہ تاریخ سے کھلیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









