جمعرات، 15-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں انتہائی اہم پیش رفت

09 جنوری, 2026 13:30

پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیراعظم آفس میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی اور متحدہ عرب امارات کے وفد کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ 

 اجلاس میں ڈیماک گروپ اور اس کے ریگولیٹڈ پلیٹ فارم پرائپکو نے بھی شرکت کی۔

 ڈیماک گروپ متحدہ عرب امارات میں قائم ایک عالمی نجی رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری گروپ ہے، جو بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں میں  سرگرم ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کی، جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں رئیل اسٹیٹ، سرکاری اثاثوں اور قرض جاتی آلات کی ٹوکنائزیشن پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں ٹوکنائزیشن کو قومی معاشی محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے ذریعے غیر فعال اثاثوں کو قابلِ سرمایہ کاری بنانے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکنائزیشن سے رئیل اسٹیٹ اور دیگر اثاثوں میں شفاف، محفوظ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں جدت اور اصلاحات کے باعث عالمی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔