اسلام آباد: گھر میں گھس کر ڈاکو سونا اور رقم سمیٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک ہی دن میں ڈکیتی اور راہزنی کے کم از کم پانچ واقعات سامنے آئے۔ مختلف علاقوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جی سیون کے ایک رہائشی علاقے میں مسلح افراد نے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور تقریباً آٹھ تولہ سونا سمیت بڑی رقم لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے ایک کیس میں سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے، جس پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تھانہ سنبل کے حدود میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا، جبکہ تھانہ کھنہ اور بلیو ایریا کے تجارتی علاقوں سے متعدد موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گشت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









