وزیراعظم رمضان پیکج 2026!!! عوام کو کیش رقم دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Prime Minister Ramadan Package 2026
وفاقی حکومت نے آئندہ رمضان المبارک کے لیے ریلیف پیکیج کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ رمضان پیکیج کی کارکردگی اور تھرڈ پارٹی جانچ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پچھلے سال کے رمضان پیکیج میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی یا انتظامی خامی سامنے نہیں آئی۔
وزیراعظم نے آڈٹ رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مستحق افراد تک امداد پہنچانے کے لیے ایک شفاف نظام متعارف کروایا۔ ان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے جاری پرانا اور غیر مؤثر نظام ختم کر کے براہِ راست مدد کی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ آئندہ رمضان پیکیج میں امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی عزت نفس کو برقرار رکھنا اور کیش لیس معیشت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں اسٹیٹ بینک کا کردار بھی شامل ہوگا اور نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنایا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ رمضان کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکیج کو زیادہ فائدہ مند بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ غریب خاندانوں کو اس میں شامل کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ امدادی رقوم کی تقسیم مکمل شفاف ہو اور انتظامی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مؤثر نگرانی کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی سطح کی آڈٹ فرم نے رمضان پیکیج کو شفاف اور کامیاب قرار دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم ڈیجیٹل طریقے سے مستحقین تک پہنچائی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









