بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

پشاور: 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر شخصیات کی موجودگی ثابت

12 جنوری, 2026 12:01

پشاور: پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا مکمل تجزیہ کر کے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر تھانہ شرقی کو بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا۔ متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، تاہم چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے اور کچھ کلپس کے جوڑنے کی نشاندہی بھی کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ وزیراعلی سہیل آفریدی، عرفان سلیم، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی پروفائل تصاویر اور ویڈیوز میں موجود شخص ایک ہی ہے۔ تجزیہ مکمل طور پر ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔

رپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی، جس پر پولیس نے ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔