بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی

13 جنوری, 2026 10:49

ایف بی آر نے ترقی کے خواہشمند افسران کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے کے مطابق ترقی حاصل کرنے کے لیے افسران کو اپنے تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کارکردگی سے متعلق رپورٹس بھی جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ مراسلہ پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کو ارسال کیا گیا ہے۔ ہدایات خاص طور پر گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کے منتظر افسران کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اثاثہ جات کی تفصیلات اور پرفارمنس رپورٹس کے کسی افسر کے کیس پر غور نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروموشن زون میں شامل افسران کی ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ایف بی آر نے ہدایت دی ہے کہ اس اجلاس سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کی جائیں تاکہ ترقی کے عمل میں تاخیر نہ ہو۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران کو 30 جون 2025 تک کے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ اپنی تازہ ترین پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹس بھی جمع کروانا ہوں گی۔

ایف بی آر نے افسران کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے 16 جنوری کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا اور میرٹ کی بنیاد پر ترقی کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔