بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

13 جنوری, 2026 11:16

نادرا نے شہریوں کے لیے شناختی دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولت کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب منتخب ای سہولت فرنچائزز پر یہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

نادرا کے ترجمان شباہت علی سید کے مطابق شادیاں، طلاقیں، پیدائش اور وفات کے اندراج کی شرح بڑھ رہی ہے، تاہم لوگ ان کا اندراج کم کروا رہے ہیں۔ اس صورتحال میں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے نادرا نے ریڈیو پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ شہری سہولتوں سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکیں۔

کراچی جیسے بڑے شہر میں پہلے ہی بے شمار نادرا سینٹرز موجود ہیں، مگر رش میں کمی نہیں آ رہی۔ اس لیے اب شہریوں کی سہولت کے لیے کچھ مخصوص علاقوں میں ای سہولت فرنچائزز کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ تاہم ان فرنچائزز پر کوائف میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

منتخب فرنچائزز مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم کی گئی ہیں تاکہ شہری آسانی سے اپنی شناختی دستاویزات حاصل کر سکیں۔ شہری ان منی سینٹرز پر وقت بچاتے ہوئے جلدی اپنے شناختی کارڈ کی تجدید یا نیا کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مزید معلومات یا شناختی دستاویزات کے حوالے سے سوالات کے جوابات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ یا پوڈکاسٹ دیکھ سکتے ہیں، جہاں تمام اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔