بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

کراچی: استاد کے مبینہ تشدد سے زخمی بچہ جاں بحق

13 جنوری, 2026 08:40

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے شدید زخمی ہونے والا چھ سالہ طالب علم حسن علاج کے دوران انتقال کر گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق حسن کو گزشتہ ماہ مدرسے کے ایک معلم نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا تھا، جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد بچے کو اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا تھا، تاہم کچھ دن گزرنے کے بعد اس کی حالت دوبارہ بگڑ گئی۔

بچے کے والد نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر حسن کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جناح اسپتال سے قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال (NICH) ریفر کیا گیا، لیکن ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔

والد کے مطابق معالجین نے بتایا کہ بچے کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔