بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران کی صورتحال پر مشاورت

13 جنوری, 2026 09:18

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے اور پاک ایران سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں مشاورت اور رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطوں کے مختلف ذرائع بدستور فعال ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان براہِ راست رابطے کھلے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روایتی ثالث سوئٹزرلینڈ کے ذریعے بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطے قائم ہیں۔ امریکا کی جانب سے بعض نکات اور عمومی تجاویز سامنے آئی ہیں، تاہم ایران نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق امریکا کی جانب سے حالیہ متضاد بیانات سنجیدگی کے فقدان کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ ایران سفارتی عمل پر یقین رکھتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔