یوکرین مسئلے کا حل سفارتی عمل سے ہی ممکن ہے، عاصم افتخار

یوکرین مسئلے کا حل سفارتی عمل سے ہی ممکن ہے، عاصم افتخار
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یوکرین کے موجودہ بحران کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن اور تصفیے کے لیے یہی واحد راستہ ہے۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ تمام فریقین کو مکالمے کی بنیاد پر پیش رفت کرنی چاہیے تاکہ ایک منصفانہ اور قابلِ قبول حل ممکن ہو۔
انہوں نے امریکا سمیت دیگر بین الاقوامی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات فریقین کے جاری سفارتی عمل سے مثبت نتائج حاصل کریں گے۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ یہ کوششیں نہ صرف یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات کے مطابق ہونی چاہئیں بلکہ یورپ میں امن و استحکام کو بھی فروغ دیں۔ عالمی برادری کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ تنازعہ جلد اور مؤثر انداز میں حل ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









