بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سکھر تا حیدرآباد قومی شاہراہ کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ

14 جنوری, 2026 15:52

اسلام آباد میں معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر تا حیدرآباد قومی شاہراہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عارف حبیب گروپ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی سیکریٹری مواصلات نے اسلام آباد میں عارف حبیب سے ملاقات کی، جس میں سکھر تا حیدرآباد موٹروے کے دو سیکشنز کی فنڈنگ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق موٹروے کے یہ دونوں سیکشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر مکمل کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق سکھر تا حیدرآباد موٹروے کی تکمیل سے نہ صرف سفری سہولت بہتر ہوگی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے اس منصوبے کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔