بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ

14 جنوری, 2026 13:28

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس تجویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے تعلیم، ثقافت، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبوں سے متعلق کئی فیصلے کیے ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں نئی عمارت کی تعمیر، حیدرآباد میں چرچ کی بحالی اور سندھ آرکائیو کے لیے 100 ملین روپے کی منظوری بھی ان فیصلوں میں شامل ہے۔ سندھ آرکائیو میں سندھ کی ثقافت اور ورثہ محفوظ کیا جائے گا۔

ان کے بقول سجاول اور شکارپور میں سڑکوں کی تعمیرات کی بھی منظوری دی گئی جبکہ فلڈ ایمرجنسی کے لیے 6.1 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی انتظامات پہلے سے مضبوط ہوں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو سیل ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا اور حیدرآباد سے سکھر تک موٹر وے کی تعمیر میں سندھ حکومت نے 10.4 ارب روپے ادا کیے ہیں۔ وفاق کے فنڈز کے علاوہ سندھ حکومت بھی منصوبے کی مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔