بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سرکاری اداروں میں ہر سال ایک ہزار ارب روپے ضائع ہورہے ہیں، وزیر خزانہ

14 جنوری, 2026 10:05

اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی توجہ ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور ٹیکس پالیسی اب وزارت خزانہ کے پاس ہے تاکہ نظام میں ہم آہنگی لائی جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور سرکلر ڈیٹ میں کمی لائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مقامی سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا، جبکہ 24 سرکاری ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق سرکاری اداروں میں ہر سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو رہے تھے، اسی لیے یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو بند کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیوٹیز میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے ڈیوٹیز کو معقول بنانا اور کاروباری لاگت کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی آنے سے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وزیر خزانہ کے مطابق حکومت چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال قبل ملک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے برابر تھے، جس کے باعث دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی مثبت رہی، جبکہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی بڑھ کر 1.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔