سرکاری ملازمین خبردار!!! حکومت کا اہم فیصلہ

Government employees warned! Major decision by the government
پنجاب حکومت نے ماحول کے تحفظ اور آلودگی میں کمی کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
حکومت نے سرکاری محکموں کے لیے نئی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔ اب تمام سرکاری ادارے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہی خرید سکیں گے۔ تاہم فیلڈ میں استعمال ہونے والی مخصوص گاڑیوں کو اس فیصلے سے استثنا حاصل ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور گرین انرجی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت ماحول دوست پالیسیوں پر سنجیدگی سے عمل کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبے میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کروانے کی تیاری بھی جاری ہے۔
دوسری جانب حکومت نے نئے پیٹرول پمپس کے لیے بھی سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ اب کسی بھی نئے پیٹرول پمپ کو اس وقت تک این او سی جاری نہیں کی جائے گی جب تک وہاں الیکٹرک چارجنگ یونٹ نصب نہ کیا جائے۔ اس اقدام کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے 31 شہروں میں 170 نئے پیٹرول پمپس کے این او سیز جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ منظوری ای-بز پورٹل کے ذریعے دی گئی ہے۔ فیصل آباد میں 29، لاہور میں 14، بہاولپور میں 10 جبکہ خانیوال اور بہاولنگر میں 9، 9 نئے پیٹرول پمپس قائم کیے جائیں گے۔ تمام نئے پمپس پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن لگانا لازمی ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











