پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک کا سفر کرسکتے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

Which countries can Pakistanis travel to without a visa?
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی سامنے آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر سنگاپور دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے۔ سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ سفری آزادی سمجھی جاتی ہے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں۔ ان دونوں ممالک کے پاسپورٹس پر 188 ممالک تک ویزا فری یا آسان ویزا سہولت حاصل ہے۔ یوں ایشیائی ممالک نے اس سال بھی سفری آزادی میں سبقت برقرار رکھی ہے۔ تیسرے نمبر پر ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، جن کے شہری 186 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔
چوتھی پوزیشن پر یورپ کے دس ممالک آتے ہیں، جن میں جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، آسٹریا اور دیگر شامل ہیں۔ ان ممالک کے پاسپورٹس 185 ممالک تک ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹاپ رینکنگ میں یورپی ممالک کا غلبہ برقرار ہے، تاہم متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور ملائیشیا جیسے غیر یورپی ممالک بھی نمایاں پوزیشنز پر موجود ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اگرچہ پانچ درجے بہتری آئی ہے، مگر اس کے باوجود پاکستان دنیا کے کمزور پاسپورٹس میں شامل ہے۔ ہینلے انڈیکس کے مطابق پاکستان کو 98ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پاکستانی شہری اس وقت تقریباً 31 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
ان ممالک میں مالدیپ، نیپال، سری لنکا، کینیا، قطر، روانڈا، سیشلز اور کمبوڈیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چند جزائری ممالک جیسے بارباڈوس، ہیٹی اور مائیکرونیشیا بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ممالک کی ویزا پالیسیز وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہیں، اس لیے سفر سے قبل تصدیق ضروری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









