جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

کراچی؛ ٹریلر کی ٹکر سے 2 سالہ بچہ جاں بحق

15 جنوری, 2026 17:08

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں تیز رفتار ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل پر سوار دو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا۔ موٹرسائیکل پر ماں اور اس کا کمسن بچہ سوار تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

جاں بحق بچے کی شناخت منان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون زینب بتائی گئی ہیں۔ دونوں کا تعلق لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے ہے۔

حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔