جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ 126 سے 98 پر پہنچ گئی، وزیر داخلہ

15 جنوری, 2026 11:07

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ رینکنگ 126 سے 98 تک پہنچ گئی۔

وزیر داخلہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاسپورٹ رینکنگ میں یہ بہتری ایک بڑی کامیابی ہے اور اس پیش رفت کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی ساکھ میں یہ ریکارڈ بہتری ملک کی بین الاقوامی شناخت اور شہریوں کے سفر کے حقوق کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔