جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

رمضان المبارک سے قبل عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

15 جنوری, 2026 13:58

خیبرپختونخوا فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہونے کے خدشے کی نشاندہی کی ہے اور وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں آٹے اور گندم کی ترسیل میں غیر اعلانیہ پابندیوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ پنجاب کی مختلف چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے سے لدی گاڑیوں کو خیبرپختونخوا میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے، جس کے باعث صوبے میں آٹے کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو رمضان کے مقدس مہینے سے قبل عام شہریوں کو آٹے کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں اور زیادہ تر ضروریات کے لیے پنجاب پر انحصار کرتا ہے۔

محکمہ فوڈ نے وفاقی وزارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں قائم غیر قانونی چیک پوسٹس کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ صوبے میں گندم اور آٹے کی نقل و حرکت بلا رکاوٹ ممکن ہو سکے۔

مزید برآں، مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ بین الصوبائی سطح پر گندم اور آٹے کی رسد کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ رمضان میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔