جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

16 جنوری, 2026 12:54

پنجاب کے 27 اضلاع میں پنک اور بلیو موبائل لائسنسنگ یونٹس مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں، جس کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے اس آن ڈور سروس سے فائدہ اٹھایا۔ 51 ہزار شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، 70 ہزار افراد نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 25 ہزار شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی۔

یہ اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی سہولت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی مثال ہیں۔

خصوصی پنک موبائل یونٹس خواتین کے لیے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں فعال ہیں۔ ان یونٹس کے ذریعے اب تک 24 ہزار خواتین کو لائسنسنگ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔ پنک یونٹس کے تحت 7 ہزار خواتین نے لرننگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 6 ہزار خواتین نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔