ایک ساتھ 4 چھٹیاں؟ بڑی خوشخبری آگئی

Four Holidays at Once? Big News Announced
لاہور میں بسنت کے موقع پر فروری کے پہلے ہفتے شہر میں چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 5 فروری جمعرات کو کشمیر ڈے کی چھٹی پہلے سے طے ہے، جبکہ انتظامیہ اب جمعہ کی چھٹی پر بھی غور کر رہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں پہلے سے مقرر ہیں، اس طرح لاہوریوں کو ایک ساتھ چار دن کا "لانگ ویک اینڈ” مل سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کا مقصد بسنت کے موقع کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے۔ چھٹیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کی تعداد بھی کم رہنے کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں اس سال بسنت 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔ شہری توقع کر رہے ہیں کہ انتظامیہ جلد حتمی اعلان کرے گی تاکہ وہ اپنی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










