جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

16 جنوری, 2026 13:23

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد نوٹیفکیشن اپوزیشن ارکان کے حوالے کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں تاریخ 16 جنوری درج ہے اور یہ رولز آف بزنس 39 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔