جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

پاکستان میں شعبان کا چاند کب نظر آئے گا؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

16 جنوری, 2026 14:12

پاکستان میں شعبان المعظم کے نئے چاند کے حوالے سے اسپارکو نے پیشگوئی کر دی ہے۔

 اسپیس اینڈ اٹموسفیر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے مطابق شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2026ء کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اسپارکو نے بتایا کہ 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقت تقریباً 33 منٹ کا ہوگا۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق 19 جنوری کی شام کو چاند آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اسی وجہ سے یکم شعبان 20 جنوری 2026ء کو شروع ہونے کا امکان کم سمجھا جا رہا ہے۔

اسپارکو نے واضح کیا کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔ یہ کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی روشنی میں شعبان کے آغاز کا اعلان کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔