گھر بیٹھے یونین کونسل کا برتھ سرٹیفکیٹ بنوانا اب ممکن ہوگیا! مکمل طریقہ جانیے

Now you can get a Union Council birth certificate from home!
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اہم اور آسان سہولت متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت اب برتھ سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا اور رجسٹریشن کے عمل کو تیز بنانا ہے۔
نادرا کے مطابق اب پیدائش کا اندراج پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کے بعد شہریوں کو یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ صارفین موبائل ایپ کے ذریعے اپنی معلومات درج کرکے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ یہ سہولت اس وقت پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے مختلف اضلاع جن میں کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، نوشہروفیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈو محمد خان شامل ہیں، وہاں بھی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بلوچستان میں فی الحال یہ سروس ضلع کوئٹہ میں شروع کی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نادرا جلد ہی اس سہولت کا دائرہ پورے ملک تک پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لیے تکنیکی کام جاری ہے تاکہ ہر شہری آسانی سے اپنے بچوں کا پیدائشی اندراج گھر بیٹھے کروا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











