فلسطین اور کشمیر کے تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل کیے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

فلسطین اور کشمیر کے تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل کیے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور پائیدار حل عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر ہو چکا ہے۔
تنازعات کی روک تھام اور ان کے حل سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے افسوس کا اظہار کیا کہ دونوں اہم عالمی تنازعات آج بھی کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو تمام تنازعات کے حل کے لیے طاقت کے بجائے سیاسی مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے۔
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان اصولی طور پر پرامن حل کا حامی ہے اور یہ عالمی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران تمام عالمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











