ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

Government Brings Taxpayer Relief
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند ہیں۔
عطا تارڑ کے مطابق ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ طبی معائنہ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے معمول کی طبی کارروائی کے لیے پمز لے جانے کی تجویز دی تھی، جس پر عمل کیا گیا۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت تسلی بخش ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










