وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبائی مسائل پر تفصیلی بات چیت

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، صوبائی مسائل پر تفصیلی بات چیت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور امن و امان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔
صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں
وزیر اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کو امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صوبائی اداروں کو انسداد دہشتگردی کے لیے مضبوط بنانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعظم نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کو اپنی آئینی ذمہ داریاں پورا کرنی چاہئیں اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں عوام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی اور صوبائی تعاون
شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور قریبی روابط ضروری ہیں۔ وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنے دائرہ اختیار کے مطابق اقدامات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ باہمی مشاورت کے ذریعے استحکام اور خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











