اتوار، 28-جون،2026
ہفتہ 1448/01/12هـ (27-06-2026م)

سولر صارفین خبردار!!! حکومت کا بڑا فیصلہ

02 فروری, 2026 13:56

اسلام آباد: حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کے تحت موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر کے نیٹ بلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

عوامی سماعت مقرر

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوامی سماعت 6 فروری کو مقرر کی ہے۔
اس میں صارفین، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے خیالات اور اعتراضات سنے جائیں گے۔

نیپرا نے 16 دسمبر کو ترامیمی ڈرافٹ جاری کیا تھا اور عوام سے رائے طلب کی تھی۔ اب موصول ہونے والی تجاویز پر سماعت میں غور کیا جائے گا۔

نیٹ بلنگ میں کیا بدلے گا؟

  • صارفین کو یونٹ ٹو یونٹ ریلیف نہیں ملے گا۔

  • درآمد اور برآمد شدہ بجلی الگ الگ شمار ہوگی۔

  • برآمد شدہ بجلی کی قیمت تقریباً 11 روپے فی یونٹ مقرر ہونے کا امکان ہے۔

  • صارفین کے بجلی کے بل قومی ٹیرف کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

ماہرین اور صارفین کی رائے

توانائی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی بجلی کے نظام پر بڑھتے مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
تاہم سولر صارفین اس پر تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے ان کے فائدے متاثر ہو سکتے ہیں۔

نیپرا عوامی سماعت میں ان تحفظات پر بھی غور کرے گا اور حتمی فیصلہ کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔