منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

محسن نقوی کی شناختی نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت

31 مارچ, 2026 13:43

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے نادرا کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور عوامی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل میں نادرا اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شہریت حاصل کی اور ان کا ریکارڈ فوری طور پر درست کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں نادرا کی خدمات میں بہتری آئی ہے، لیکن شہریوں کو مزید سہولت دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا ضروری ہے۔ نظام کو مزید شفاف اور تیز بنانے پر خاص توجہ دی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ اس کے لیے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

چیئرمین نادرا کے مطابق لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے 30 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے ایسے موبائل سمز بھی بلاک کیے جا رہے ہیں جو فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔