ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

Big News for Those Getting a Driving License: Major Update Announced
پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ لائسنس چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے۔ اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر کرنا اور ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ صوبے بھر میں ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان کیا گیا۔ مختلف شہروں میں بھی بڑی تعداد میں کارروائیاں دیکھنے میں آئیں۔ لاہور میں گیارہ ہزار، فیصل آباد میں بیس ہزار جبکہ راولپنڈی میں آٹھ ہزار سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ان میں سے کئی افراد کو جرمانے بھی کیے گئے اور بعض کو حراست میں لیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف جرمانہ ادا کرنا پڑے گا بلکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ شہری فوری طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









