موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑی خبر آگئی

Motorcyclists Warned After Announcement
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑے پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اس کا مقصد چھوٹے کاشتکاروں اور کم آمدنی والے افراد کو مالی سہولت دینا ہے۔
ابتدائی تجویز کے مطابق 5 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ڈیزل پر سبسڈی دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے فی ایکڑ تقریباً 1500 روپے سبسڈی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ رقم براہ راست کسانوں کے والٹ اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں براہ راست مالی مدد فراہم کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلیف پیکج کا باضابطہ اعلان وفاقی حکومت کرے گی۔ تاہم اس کے لیے تقریباً 150 ارب روپے کی رقم صوبے اپنے بجٹ سے فراہم کریں گے۔
سبسڈی کی تقسیم کا طریقہ کار وفاق طے کرے گا، جبکہ اس پر عملدرآمد صوبائی حکومتیں کریں گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ میں کسانوں کا مکمل ڈیٹا پہلے سے موجود ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی تقریباً 15 لاکھ کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









