پیٹرول کی گاڑیوں کے بارے میں حکومت کا بڑا فیصلہ

Announcement of New Petroleum Product Prices
لاہور: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے لیے پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب سرکاری محکمے صرف ہائبرڈ یا الیکٹرک گاڑیاں خرید سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کو بڑھانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایندھن پر انحصار کم ہو سکے۔
وزیر خزانہ نے خبردار کیا کہ اگر عالمی حالات، خاص طور پر جنگی صورتحال برقرار رہی، تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں قیمتیں بڑھانا مجبوری بن جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیول کے استعمال کو کم کرنے کی کوشش کی، لیکن عوامی سطح پر اس حوالے سے زیادہ ردعمل نہیں آیا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر ہفتے 7 سے 10 فیصد تک فیول کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو پٹرول مہنگا ہونا یقینی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اپنی 81 فیصد پٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔ اسی وجہ سے عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









