سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں؛ 13دہشت گرد ہلاک

Security Forces Operations in Khyber Pakhtunkhwa; 13 Militants Killed
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں ضلع خیبر اور بنوں میں کی گئیں، پہلی کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









