جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی، 17 زخمی

02 اپریل, 2026 15:02

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے تباہ کن سلسلے نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پچیس مارچ سے جاری بارشوں کے تباہ کن سلسلے نے صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید جانی و مالی نقصانات پہنچائے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ ستتر افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ بچے، پانچ خواتین اور دو مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں تینتیس مرد، نو خواتین اور پینتیس بچے شامل ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہائی فورس کی تشکیل پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے جواب طلب

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر اٹھاسی گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے سترہ گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ اکہتر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یہ المناک حادثات بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، بالائی دیر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک کے اضلاع میں پیش آئے۔

صوبائی ادارہ برائے قدرتی آفت، ہنگامی طبی امدادی سروس گیارہ بائیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل صوبائی ادارہ برائے قدرتی آفت نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان فراہم کیا جائے۔ خصوصاً سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی امداد پہنچانے کی تاکید کی گئی ہے۔

ادارے کے مطابق صوبے میں بارشوں کا یہ نیا سلسلہ چار اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔