ہفتہ، 18-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

اپریل میں سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی، دو دن کی تنخواہ نہیں ملے گی

02 اپریل, 2026 11:30

لاہور: پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی دو دن کی بنیادی تنخواہ کاٹی جائے گی۔ یہ کٹوتی اپریل 2026 کی تنخواہوں سے کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، سرکاری کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی اس میں شامل ہوں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پورے پنجاب میں نافذ کیا جائے گا اور تمام متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی سے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم کے اسپیشل فنڈ 2026 پنجاب میں جمع کرائی جائے گی۔ اس فنڈ کو حکومتی اخراجات کم کرنے اور مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت دیگر اداروں کو بھی باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ اس فیصلے پر فوری عمل کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔