جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

آپریشن غضب للحق کے اثرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی

02 اپریل, 2026 16:06

آپریشن غضب للحق کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی مؤثر حکمت عملی اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے عرب نیوز نے معروف تحقیقاتی ادارے سنٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (CRSS) کی رپورٹ شائع کی ہے، جس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید یہ کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دہشتگردی کے واقعات اور اموات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کی زیادہ ہلاکتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز پہلے سے زیادہ مربوط، مؤثر اور مہلک ہو چکے ہیں۔

تاہم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔