اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

Bank Customers Alert; Important Announcement by the State Bank
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوعمر افراد کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی مالی مشکلات آسان کر دی ہیں۔
مرکزی بینک کے نئے فیصلے کے تحت اب 13 سے 18 سال کے نوجوان اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس خود کھول سکیں گے۔ یہ اقدام نوجوانوں میں مالی شعور بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس نئے فریم ورک کے ذریعے نوجوان اپنے اکاؤنٹس خود چلا سکیں گے اور مالی معاملات میں خود مختاری حاصل کریں گے۔
بینک کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینا اور محفوظ، ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف نوجوانوں کی مالی تربیت بہتر ہوگی بلکہ وہ مستقبل میں مالی فیصلے کرنے کے قابل بھی بنیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









