بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحق خاندانوں کے لیے مالی امداد میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے سہ ماہی وظیفے میں 5 ہزار روپے کا اضافہ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد رقم 14,500 روپے سے بڑھ کر 19,500 روپے ہو جائے گی۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق جنوری 2027 سے ہوگا اور اس کے بعد تمام رجسٹرڈ مستحقین کو نئی رقم فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملک بھر کے تقریباً 10.2 ملین (ایک کروڑ دو لاکھ) خاندان مستفید ہوں گے، جس کا مقصد مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے طبقے کو سہارا دینا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور معاشرے کے کمزور طبقات کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا، جو اب پاکستان کا سب سے بڑا کیش ٹرانسفر پروگرام بن چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









