حکومت کا اعلان کردہ سبسڈی پروگرام؛ کس کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بڑی خبر آگئی

حکومت کا اعلان کردہ سبسڈی پروگرام؛ کس کو کتنا ریلیف ملے گا؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد: وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف سبسڈی پیکجز متعارف کروا دیے ہیں۔
وزیرِ خزانہ کے مطابق موٹرسائیکل مالکان کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر ہوگا اور یہ سبسڈی تین ماہ تک دی جائے گی۔
چھوٹے ذمینداروں کو فصل کی کٹائی کے وقت ایک بار 1500 روپے کی سبسڈی ملے گی۔
انٹر سٹی مسافر گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی، جبکہ مال بردار ٹرکوں کے لیے ماہانہ 70 ہزار روپے، بڑی مال بردار گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے اور مسافر بسوں کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی مقرر کی گئی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ حکومت ایک ماہ بعد سبسڈی کے حوالے سے نظر ثانی کرے گی، اور ریلوے کو بھی سبسڈی دی جائے گی جس سے لوئر کلاس کے مسافروں کو فائدہ پہنچے گا۔
اس کے علاوہ، حکومت نے مارکیٹوں کے دن کے اوقات میں کھلنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جا سکے۔ مارکیٹ کے اوقات صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اگلے ہفتے تک حتمی طور پر طے کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









