جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں

03 اپریل, 2026 12:29

حکومتِ پاکستان نے "موٹر سائیکل پیٹرول سبسڈی ریلیف پیکیج 2026” کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق شہری موبائل ایپ کے ذریعے فی لیٹر 100 روپے تک سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

سبسڈی سے ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اس سے شہریوں کو ماہانہ تقریباً 2,000 سے 5,000 روپے تک کا براہِ راست ریلیف ملے گا۔

سبسڈی حاصل کرنے کی بنیادی شرائط

  1. درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50 سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔
  2. موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔
  3. شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہوں۔

رجسٹریشن کا طریقہ

حکومت نے ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اپنا درست CNIC نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر بھیجیں اور تصدیقی کوڈ حاصل کریں۔

جلد ہی "فیول سبسڈی ایپ 2026” لانچ ہوگی۔ اس ایپ میں کیو آر کوڈ (QR Code) کے ذریعے 12,000 سے زائد مخصوص پیٹرول پمپس سے سستا پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے صرف آفیشل حکومتی ویب سائٹس اور کوڈز استعمال کریں۔ کسی بھی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات شیئر نہ کریں۔

مزید معلومات یا شکایات کے لیے ٹول فری نمبر 0800-03000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔